خصوصی عدالت کا بینچ ٹوٹنے اور چند گھنٹوں بعد جاری فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

جمعہ 28 مارچ 2014 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کا بینچ ٹوٹنے اور چند گھنٹوں بعد جاری کئے جانے والے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایڈووکیٹ شاہجہان کی جانب سے دائر درخواست میں خصوصی عدالت کے ججز، میڈیا نمائندوں اور وکلاء کو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خصوصی عدالت کا بنچ ٹوٹنے کی خبریں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں شائع ہوئیں، جبکہ کچھ گھنٹوں بعد عدالت نے فیصلہ جاری کیا جس سے پوری قوم ابہام کا شکار ہوگئی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اس سارے واقعہ کی وضاحت طلب کرے۔

متعلقہ عنوان :