5 سالوں کے دوران ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 50 فوجی جوان اور دس شہری شہید ہوئے ، وزارت دفاع ،بھارت کوبتادیا ہے پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ،وزیر دفاع کا قومی اسمبلی میں تحریری بیان

جمعہ 28 مارچ 2014 19:27

5 سالوں کے دوران ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 50 فوجی جوان اور ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) وزارت دفاع کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 50 فوجی جوان اور دس شہری شہید ہوئے بھارت کو بتایا کہ پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریری جواب میں بتایا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے پارلیمانی سیکرٹری کابینہ جاوید اخلاص نے تحریری جواب میں بتایا کہ ہمارا ملک فوج اور ادارے کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونگے اور نہ ہی سعودی عرب کو اسلحہ بیچنے کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہیں۔