لاہور،ڈاکٹرزموسمی امراض سے بچاوٴ کے بارے مریضوں کو آگاہ کریں‘ پرنسپل جنرل ہسپتال، ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس پوری طرح تیار ہیں،نرسیں مریضوں کے چارٹ مکمل رکھنے پر پوری توجہ دیں ‘ پروفیسر انجم حبیب وہرہ
جمعہ 28 مارچ 2014 19:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے معالجین پر زور دیا کہ وہ مریضوں کو موسمی امراض سے بچاوٴ کے لیے احتیاطی تدابیر، مرض کی علامات، علاج اور ڈینگی مچھر سے محفوظ رہنے کے لیے صاف ستھرے ماحول کی اہمیت سے ضرور آگاہ کریں۔ جنرل ہسپتال میں جدید آلات سے لیس ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس بھی ضرورت پڑنے پر ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
وہ گذشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں پروفیسرز، ڈائریکٹر زایمرجنسی و آؤٹ ڈور ،انتظامی ڈاکٹروں اور نرسنگ انتظامیہ نے اپنے اپنے شعبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی سے نمٹنے کی تمام تیاریا ں مکمل کر لی گئی ہیں۔(جاری ہے)
پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے نرسنگ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے چارٹ مکمل رکھنے پر پوری توجہ دیں کیونکہ یہ ریکارڈ مریض کی شفایابی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے اجلاس میں موجود ایمر جنسی اور آؤٹ ڈور کے ڈائریکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ موسمی امراض سے بچاؤ کی ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اہل پنجاب کو ڈنگی سے بچانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور ان کی کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام محکمے ان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں خصوصاً طب سے وابستہ افراد کا ڈینگی کے تدارک میں کردار سب سے اہم اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسوں کے علاوہ پیرامیڈکس کا بھی ڈینگی کے خلاف مہم میں بنیادی کردار ہے اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک ہسپتال کے تمام پیرا میڈکس کو ڈینگی کے بارے میں مزید لیکچرز دیئے جائیں گے اور ان کی اس حوالے سے مکمل تربیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس امرکو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ہسپتال میں کام کرنے والا کوئی فرد ڈینگی کی تربیت سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس اور ایڈیشنل ایم ایس حضرات ادارے میں صفائی ستھرائی کے انتظام کو مزید موثر بنائیں اور سینٹری انسپکٹرز کے زریعے حفظان صحت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے ہسپتال کے کونے کونے کو صاف ستھرا رکھنے کو یقینی بنایا جائے ،خصوصاً سی اینڈ ڈبلیو کے تعمیراتی کام میں مصروف اہلکاروں کو ہسپتال میں کہیں بھی پانی کھڑا کرنے سے روکا جائے تاکہ ڈینگی کے خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.