ایف بی آر نے آئندہ وفاقی بجٹ میں ڈائریکٹرجنرل کسٹم انٹیلی جنس کو مکمل اختیارات دینے کی تجویز تیار کرلی

جمعہ 28 مارچ 2014 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) ایف بی آر نے آئندہ وفاقی بجٹ میں ڈائریکٹرجنرل کسٹم انٹیلی جنس کو مکمل اختیارات دینیکی تجویز تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے آئندہ بجٹ 2014-15 کیلئے ایک اور تجویز تیار کی ہے جس کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس کو مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا یہ تجویز بجٹ 2014-15 کی بجٹ تجاویز کا ایک حصہ بنا دی گئی ہے جو بجٹ سے پہلے حتمی شکل دینے کیلئے وزارت خزانہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا جبکہ ڈائریکٹر جنرل کو ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے ٹیکس دہندگان اور نادہندگان کی تمام معلومات تک رسائی ہو گی جن میں انکے فارن ٹورز اور اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں انکم ٹیکس آرڈیننس، سیلز ٹیکس ایکٹ کے نوٹیفیکیشن آئندہ ہفتے جاری کر دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :