لاپتہ افراد کیس،ا سلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی ایس آئی 2 اپریل کو طلب کرلیا،عدالت عالیہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے ڈی جی آئی ایس آئی کو قانونی سمن بھجوادیا

جمعہ 28 مارچ 2014 19:07

لاپتہ افراد کیس،ا سلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی ایس آئی 2 اپریل کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شخص محمد عارف کے کیس میں ڈی جی آئی ایس آئی کو 2 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے 24 مارچ کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھاجس کے بعد جمعہ کو اسلام ہائی کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے ڈی جی آئی ایس آئی کو قانونی سمن بھجوادیا ،

نوٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کو دو اپریل کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

نوٹس بذریعہ کوریئر سروس آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز بھجوایا گیا لاپتا شخص محمد عارف کی اہلیہ کی درخواست کے مطابق محمد عارف اپنے دو ساتھیوں سمیت لاپتہ ہوا،واپس آنے والے دونوں ساتھیوں کے مطابق محمد عارف آئی ایس آئی کی تحویل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :