وفاقی وزیر خزانہ کی ایس پی ڈی کے ڈائریکٹر اور اٹامک انرجی کمیشن کے چیئر مین سے ملاقات ،وفاقی وزیر حزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی وزارت خزانہ کی جانب سے جوہری توانائی سے چلنے والے منصوبوں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی

جمعہ 28 مارچ 2014 19:07

وفاقی وزیر خزانہ کی ایس پی ڈی کے ڈائریکٹر اور اٹامک انرجی کمیشن کے چیئر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کی جانب سے جوہری توانائی سے چلنے والے منصوبوں کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہاہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس تھرمل ذرائع کی نسبت کم قیمت بجلی پیدا کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے ایس پی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین عنصر پرویز نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین نے وفاقی وزیر کو دو ہزار میگاواٹ کی پیداواری استعداد کے حامل دو نیوکلیئر پاور پلانٹس کینپ II اور III کے مالیاتی پہلوؤں کے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے وزارت خزانہ کی جانب سے جوہری توانائی سے چلنے والے منصوبوں کی مکمل حمازت کا یقین دلایا اور کہا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس تھرمل ذرائع کی نسبت کم قیمت بجلی پیدا کریں گے۔ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب و رسد میں فرق بہت زیادہ ہے جس کے باعث شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے جس سے روزمرہ زندگی اور کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود، مشیر وزارت خزانہ رانا اسد امین اور وزیر خزانہ کے معاون خصوصی شاہد محمود بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :