اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

جمعہ 28 مارچ 2014 19:07

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔ یکم اپریل سے پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 31 پیسے جبکہ ہائی اوکٹین کی 113 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے بہتر پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے نوے پیسے، ایچ او بی سی کی قیمت میں چار روپے چھیاسٹھ پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے اکسٹھ پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے سولہ پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ اکتیس مارچ کو ہوگا۔

سمری میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات پانچ روپے 61 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔ اوگرا کی سمری اب وزارت پٹرولیم سے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر اعظم سے مشورہ کر کے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :