چینی وفد کل فیصل آباد چیمبر کا دورہ کرے گا

جمعہ 28 مارچ 2014 17:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) چینی سرمایہ کاروں ، صنعتکاروں ، تاجروں ، درآمد و برآمد کنندگان کا اعلیٰ سطحی وفد(آج)ہفتہ کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرے گاجس میں چین کے ینٹائی چیمبر آف کامرس اینڈ ٹریڈ کے عہدیداران سمیت 24 چینی کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق مذکورہ وفد دوطرفہ تجارتی ، کاروباری روابط کے فروغ اور ایک دوسرے کی مصنوعات کی خرید و فروخت سمیت سرمایہ کاری کے رجحانات کا جائزہ لے گا ۔

متعلقہ عنوان :