عالمی بینک نے کاسا 1000 منصوبے کیلئے 52 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

جمعہ 28 مارچ 2014 17:53

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) عالمی بینک نے پاکستان سمیت چار ممالک کو مشترکہ بجلی کے منصوبے، کاسا 1000کے لئے 52 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو کاسا منصوبے کے لئے 12 کروڑ ڈالر دے گا،کاسا منصوبہ 4 ملکوں کے درمیان مشترکہ بجلی کا منصوبہ ہے،جس کے تحت افغانستان، کرغستان ، پاکستان اور تاجکستان مشترکہ بجلی استعمال کریں گے،اس منصوبے سے ایک ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :