پاکستان میں رقبہ کے لحاظ سے گندم اور چاول کے بعد مکئی تیسرے نمبر پر کاشت ہونے والی فصل ہے ،محکمہ زراعت پنجاب

جمعہ 28 مارچ 2014 17:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں رقبہ کے لحاظ سے گندم اور چاول کے بعد مکئی تیسرے نمبر پر کاشت ہونے والی فصل ہے جبکہ فی ایکڑ اوسط پیداوار میں پہلے نمبر پر ہے ۔ مکئی کی ایک سال میں دو کامیاب فصلیں کاشت کی جا تی ہیں ۔ایک موسم خریف میں اور دوسری مو سم بہار میں جس سے غلہ کی پیداوارمیں خاطر خواہ اضافہ ہو تا ہے بلکہ خوردنی تیل کی پیداوار میں بھی اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مکئی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی مناسب دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، ترقی دادہ اقسام، متناسب کھادوں کا استعمال، بروقت آبپاشی اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کے ساتھ ساتھ ضرر رساں کیڑوں کے خاتمہ کو اپنا کر اس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں مکئی کی فی ایکڑ اوسط پیداوار دنیا کے مکئی پیدا کرنے والے ممالک سے کم ہے جس کی بڑی وجہ اس فصل پر مختلف کیڑوں جن میں دیمک، کونپل کی مکھی، مکئی کے تنے کی سنڈی، امریکن سنڈی، لشکری سنڈی، سست اور چست تیلہ کا حملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :