کاشتکار مونگ پھلی کی کاشت کیلئے موزوں زمین کا انتخاب کریں ،محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایت

جمعہ 28 مارچ 2014 17:53

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مونگ پھلی کی کاشت کیلئے موزوں زمین کا انتخاب کریں اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے وتر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مونگ پھلی کی کاشت شروع کردیں۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ مونگ پھلی کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی قدرے ریتلی میرا زمین موزوں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تاکہ اوپر والی مٹی مکمل طور پر نیچے چلی جائے اور جڑی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں۔ کاشتکار مونگ پھلی کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے زرعی ماہرین کی سفارش کردہ ترقی دادہ اقسام باری 2000 اور گولڈن کاشت کریں۔ کاشت کے لئے بیج بلحاظ قسم خالص اور 90 فیصد سے زیادہ اُگاوٴ کا حامل ہو۔ زیادہ پرانا، کمزور، کچی اور ٹوٹا ہوا گریوں پر مشتمل بیج کاشت کے لئے ہرگز استعمال نہ کریں۔ کاشتکار مونگ پھلی کی کاشت کیلئے شرح بیج 50 کلو گرام پھلیاں یا 30 کلو گرام گریاں فی ایکڑ رکھیں تاکہ پودوں کی فی ایکڑ مطلوبہ تعداد 60 سے 65 ہزار حاصل کی جاسکے جس سے پیداوار پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :