سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اڑتالیس گھنٹے کی بندش کے بعد کھل گئے ، پمپس اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں

جمعہ 28 مارچ 2014 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اڑتالیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے کھل گئے، پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اڑتالیس گھنٹے بند رہنے کے بعد صبح آٹھ بجے کھل گئے۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز گیس لوڈمنجیمٹ کے تحت بدھ کی صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں مزید چوبیس گھنٹے کی توسیع کر دی گئی جس کے باعث سی این جی اسٹیشنز اڑتالیس گھنٹے بند رہنے کے بعداصبح 8 بجے کھلے۔ فلنگ اسٹیشنز کھلنے سے پہلے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :