ترشاوہ پھلوں کی صحیح النسل افزائش کیلئے پیوندکاری نہایت ضروری ہے ،محکمہ زراعت پنجاب

جمعہ 28 مارچ 2014 17:51

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترشاوہ پھلوں کی صحیح النسل افزائش کیلئے پیوندکاری نہایت ضروری ہے۔ ترشاوہ پھلوں کے باغات کی کامیابی کا انحصار صحت مند اور صحیح النسل پودوں پر ہوتا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ پیوند کاری کیلئے پیوندی لکڑی صرف ان پودوں سے لی جائے جو صحت مند اور اچھی پیداوار کے حامل ہوں۔

تکونی لکڑی یا کچے گلے استعمال نہیں کرنے چاہیے۔

(جاری ہے)

پیوندی لکڑی گول ہو اور اس پر سفید دھاریاں ہونا ضروری ہیں۔ پیوندی لکڑی کی موٹائی پنسل جتنی جبکہ عمر 9 سے 12 ماہ ہونی چاہیے۔ کانٹے دار اور چشموں کے پھٹاوٴ والی لکڑی کا انتخاب نہیں کرنی چاہیے ۔ ترجمان کے مطابق پیوندکاری سے پہلے روٹ سٹاک کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔ پیوند کرنے سے دو ہفتے قبل روٹ سٹاک کو یوریا کھاد ڈال کر پانی لگادینا چاہیے تاکہ رس اچھی طرح چل پڑے۔ جب کھٹی کے پودوں میں رس چلنا شروع ہوجائے اور چھلکا آسانی سے اتار جائے تو پیوندکاری آسان اور بہتر طریقے سے کی جاسکتی ہے۔ پیوندکاری کا بہترین وقت مارچ، اپریل اور اگست، ستمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :