پورٹ قاسم کے نئے بورڈ چیئرمین آغا جان نے کام شروع کردیا

جمعہ 28 مارچ 2014 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء)وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پورٹ قاسم کے نئے بورڈ نے چیئرمین آغا جان اختر کی سربراہی میں کام شروع کردیا ۔ایک انٹرویو میں کامران مائیکل نے کہا کہ نواز حکومت انتقامی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی بقاء اور اداروں کی ترقی کے لئے ہر سطح پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کے معاملات میں کوئی تعطل نہیں ،تمام بندرگاہوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں۔ کامران مائیکل نے کہا کہ گوادر پورٹ پر عملی اقدامات کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔