قومی اسمبلی ، ڈپٹی سپیکر کا ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد کے حوالے سے سوال کا جواب نہ آنے پر برہمی کا اظہار

جمعہ 28 مارچ 2014 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد کے حوالے سے سوال کا جواب نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ باری آنے پر ہر صورت اس سوال کا جواب ایوان میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران ایم کیو ایم کے سید آصف حسنین کے ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والی تعداد سے متعلق سوال کا جواب موصول نہ ہونے سے متعلق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ یہ سوال چار ماہ سے چار ڈویژنوں میں گھوم رہا ہے اس کا جواب دینا شاید مناسب نہیں سمجھا جا رہا ان کیمرہ بریفنگ میں اس سوال کا جواب دیا جا سکتا ہے۔

اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے ساتھ مذاق ہے۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وہ اس کا آج ہی نوٹس لیں گے۔ ڈپٹی سپیکر نے وزیر مملکت کو ہدایت کی کہ اس سوال کا آئندہ باری آنے پر ہر قیمت پر جواب دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :