ہمارے ملک میں اداروں کو نہیں افراد کو اہمیت دی جاتی ہے ، فوج اور عدلیہ کو بد نام کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ،اطہر من اللہ

جمعہ 28 مارچ 2014 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) مشہور قانون دان اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں اداروں کو نہیں افراد کو اہمیت دی جاتی ہے ، فوج اور عدلیہ کو بد نام کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ، پرویز مشرف کا عدلیہ کے سامنے پیش نہ ہونے سے عدلیہ کی تذلیل ہو رہی ہے ،نقصان پاکستان کا ہورہا ہے ۔ایک انٹرویو میں اطہر من اللہ نے کہا کہ یقیناکوئی ایسی بات ہوئی ہو گی جس کی وجہ سے جسٹس فیصل عرب عدالت سے اٹھ کر چلے گئے اصل میں ہمارے ملک میں افراد کو اہمیت دی جاتی ہے اداروں کو نہیں ۔

فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یہ ٹرائل جنرل پرویز مشرف کا نہیں ہے اصل میں یہ ٹرائل عدلیہ کا ہے ۔ ہمارے ملک میں ایک عام ملزم کے لئے قانون اور ہے اور طاقتور کے لئے اور ۔

(جاری ہے)

دیکھیں یہ ملک اہم ہے اس کے ادارے اہم ہیں ۔ پرویز مشرف کا عدلیہ کے سامنے پیش نہ ہونے سے عدلیہ کی تذلیل ہو رہی ہے ۔ پرویز مشرف کو انصاف ملنا چاہیے ۔

اس چپقلش میں نقصان صرف پاکستان کا ہو رہا ہے ۔ سزائے موت کے حوالے سے کئے گئے سوال پر اطہر من اللہ کہ میرا اپنا ذاتی خیال ہے کہ سزاوٴں سے جرائم ختم نہیں ہوتے ۔ ہمارے معاشرے کی سب بڑی برائی منافقت ہے ۔ ہمارے ملک میں ایک وزیراعظم کو سزائے موت بھی دی گئی مگر اس سے ہوا کیا ۔ ہم اپنا گند صاف کرکے ہمسائے کے گھر کے سامنے ڈال دیتے ہیں ۔ آپ کی عدالتوں میں بڑی بڑی داڑھیاں رکھ کر لوگ قرآن اٹھا کر جھوٹی گوائیاں دیتے ہیں ۔ سب سے اہم چیز اداروں کو مضبوط کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :