حکومت کا پی آئی اے سمیت 34اداروں کی نیلامی کا فیصلہ

جمعہ 28 مارچ 2014 15:30

حکومت کا پی آئی اے سمیت 34اداروں کی نیلامی کا فیصلہ

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) حکومت نے پی آئی اے سمیت 34اداروں کو نیلامی کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ملازمین نے مذمت کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نئی مالیاتی سال کے بجٹ 2014-15سے قبل پی آئی اے سمیت 34قومی اداروں کی نیلامی کیلئے ہوم ورک کر رہے ہیں۔

ان میں پی آئی اے کے چھبیس فیصد اثاثوں میں انتظامی امور پر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود بھی گزشتہ ایک عرصے سے پی آئی اے کا چیئرمین تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ اور ان کی بڑی ذمہ ایک کیپٹن کو لگا دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے پی آئی اے کو ایک سال کے دوران پی آئی اے کو چالیس ارب کا نقصان اٹھانا پڑاہے۔ پی آئی اے ایمپلائی یونین کے عہدے داروں نے اردو پوائنٹ کو بتایا ہے کہ پی آئی کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ اور گر حکومت نے ایسے کیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ پی آئی اے کی طرح 33 اور قومی اداروں کی نیلامی کی بھی تیاریاں ہو رہی ہیں جس میں تیل اور گیس بینکنگ اور فنانس اور بجلی کے شعبوں سمیت دیگر کئی اہم ادارے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :