ایم کیو ایم نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا

جمعہ 28 مارچ 2014 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) متحدہ قومی مومنٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابات لڑنے کا حق دلانے کے لئے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم آئین میں 22ویں ترمیم کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کو انتخابات لڑنے کا حق دلانا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے بھی پاکستانی شہریوں جتنے حقوق ہیں اس لئے ایم کیو ایم تمام پاکستانیوں کے درمیان تفریق کو ختم کرنا چاہتی ہے اور انہیں یکساں حقوق دلانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔