پی ٹی آئی کا سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کو ہٹانے کا فیصلہ
جمعہ 28 مارچ 2014 13:32
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیرترین کو بھیجی جانے والی ای میلزمیں نامناسب الفاظ کے استعمال اوران کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کامعاملہ پارٹی چیئرمین عمران خان کیلیے ٹیسٹ کیس بن گیاہے اورپارٹی قیادت نے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر غیرمتنازع شخص کو لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی اسدعمراور شفقت محمود کے ناموں پر غورجاری ہے۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل آفس نے عمران خان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی اسپیشل کمیٹی فار اکائونٹیبلٹی اینڈ ڈسپلن کیلیے تحریک انصاف کی آئی ٹی ٹیم کو ایک الگ ای امیل مختص کرنے کیلیے ای میل کی جس پرڈاکٹرشیریں مزاری نے شدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے جوابی ای میل میں کہاکہ سیکریٹری جنرل آفس کی کوآرڈینیٹراختیارات سے تجاوز کررہی ہیں اور سیکریٹری جنرل آفس کو اس حوالے سے سیکریٹری اطلاعات کے ذریعے پروسیس کرنا چاہیے، معلوم ہوا ہے کہ اس ای میل میں سخت الفاظ استعمال کیے گئے۔
(جاری ہے)
شیریں مزاری نے اس ای میل کا جواب دیتے ہوئے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو لکھا کہ میں آپ کی تنخواہ دار ملازم نہیں، یہ ایک سیاسی پارٹی ہے، کوئی کارپوریٹ بزنس نہیں لہٰذا آپ اپنے کام سے کام رکھیں اور میرے کاموں میں مداخلت نہ کریں۔
ذرائع کے مطابق شیریں مزاری نے یہ تمام ای میلزنعیم الحق، ڈاکٹر عارف علوی، سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری، عندلیب عباس، سوشل میڈیاٹیم کو بھی’’CC ‘‘کیں جن کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ عمران خان نے اس تمام صورتحال کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر غیر متنازع شخص کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسد عمر اور شفقت محمود کے نام زیر غور ہیں مگر فی الوقت دونوں رہنما یہ عہدہ لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ شفقت محمود تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات کے طور پر عمدہ دور گزار چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.