غذائیت سے بھر پور بینگن صحت کیلئے انتہائی مفید

جمعہ 28 مارچ 2014 12:27

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء)قدرت نے کھانے کی ہر شے میں غذائیت کے ہمراہ افادیت بھی پو شیدہ رکھی ہے۔ بینگن بھی ایک ایسی ہی سبزی ہے جسے زیادہ تر افراد کھانا پسند نہیں کرتے لیکن اس کے فوائد سننے کے بعد یقیناً آپ بھی اسے اپنی خوراک میں ضرور شامل کرناچاہیں گے۔

(جاری ہے)

ایک تحقیق کے مطابق بینگن انسانی معدے کو طاقت دینے کے ساتھ ساتھ بھوک میں بھی اضافہ کرتا ہے جسے گیس اور تیزابیت کے مریض بطور قبض کشا دوا کے استعمال کرتے ہیں۔

انسانی جلد کیلئے انتہائی مفیدسبزی بینگن میں ایسے قدرتی اجزاء بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں جو کینسر جیسے موذی امراض سے محفوظ رکھنے میں نہایت مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ صرف یہی نہیں اس بیش فائدہ سبزی میں موجود پوٹاشیم دل کو تقویت بخشتا ہے جبکہ بینگن حافظہ کی کمزوری کو دور کرتے ہوئے دیگر کئی بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔