ویمنز ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 59رنز سے ہرادیا

جمعرات 27 مارچ 2014 22:47

ویمنز ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 59رنز سے ہرادیا

سلہٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) بنگلادیش میں جاری ویمنز ورلڈ کپ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 59رنز سے ہرادیا۔168رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7وکٹ پر 108رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

کپتان ثنا میر اور جویریہ خان نے 35، 35رنز اسکور کیے۔نیوزی لینڈ کی بولرز لیڈن ڈیوس نے 15رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنائے تھے جس میں اوپننگ بیٹسویمن سوزی بیٹس نے 94رنز بنائے اور ناٹ آوٴٹ رہیں۔

متعلقہ عنوان :