نئی موٹر سائیکل خریدنے کی ضد ، باپ کی ڈانٹ پربیٹے نے سر پر آہنی راڈ کا وار کر کے باپ کو موت کی نیند سلا دیا
جمعرات 27 مارچ 2014 21:45
صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء)نئی موٹر سائیکل خریدنے کی ضد پر باپ کی معمولی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد بد بخت بیٹے نے سر پر آہنی راڈ کا وار کر کے باپ کو موت کی نیند سلا دیا اورفرار ہو گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کینٹ کے علاقہ کوٹ داد خان کے رہائشی اقبال نامی شخص نے گیمبر اڈا پر سائیکلوں کی دوکان بنا رکھی تھی جہاں اس کا نوجوان بیٹا احمد بھی باپ کے ہمراہ ہی کام کرتا تھا احمد اپنے باپ سے اکثر نئی موٹر سائیکل لینے کی ضد کرتا تھا گزشتہ روز بھی اس نے اپنے باپ اقبال سے نئی موٹر سائیکل خرید کر دینے کی ضد کی لیکن اس کے باپ نے صاف انکار کر دیا جس پر بد بخت بیٹا احمد مشتعل ہو گیا اور اپنے باپ کے سر پر آہنی راڈ مار کر اس کو لہو لہان کر دیا اور فرار ہو گیا ۔
اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔تھانہ کینٹ پولیس نے مقتول اقبال کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.