موبائل فون نے نوجوان کی جان لے لی ،موبائل پر گفتگو کرتے ہوئے ریل کی پٹری پر چلتے ہوئے نوجوان ٹرین تلے آ کر ٹکڑے ہو گیا

جمعرات 27 مارچ 2014 21:40

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) موبائل فون نے نوجوان کی جان لے لی ،موبائل پر گفتگو کرتے ہوئے ریل کی پٹری پر چلتا ہوا نوجوان ٹرین تلے آ کر ٹکڑے ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ون فور ایل پھاٹک کے قریب تنور پر روٹیاں لگانے والا تنویر نامی نوجوان موبائل فون پر باتیں کرتا ہواریلوے پٹری کے اوپر جا رہا تھا لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔تھانہ صدر پولیس نے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جسے ضروری کارروائی ک یبعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :