برطانوی ادارے کی 351ملین کی امداد سے سرکاری سکولوں میں 15ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائینگے‘ وزیر خزانہ پنجاب ،آئندہ دو تین برس میں 98فیصد بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا‘مجتبیٰ شجاع الرحمن کا سکول کی تقریب سے خطاب

جمعرات 27 مارچ 2014 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث گزشتہ 6 ماہ کے دوران 5 لاکھ نئے بچے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں اور آئندہ دو تین برس میں 98فیصد بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم کے تحت آئندہ ماہ تک 15 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جائے گا،برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے 351ملین روپے کی امداد سے سرکاری سکولوں میں 15ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے- کینٹ میں ایک نجی سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہپنجاب حکومت صوبہ میں شعبہ تعلیم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے جامع پالیسی پرعمل کرتے ہوئے -244ارب روپے تعلیم کے شعبے پر خرچ کررہی ہے جو کہ پنجاب کے بجٹ کا 26 فیصد ہے- انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے نجی تعلیمی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے جس کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو7ارب 50کروڑ کی رقم فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 12 ارب روپے کے پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے50 ہزار سے زائد طلباء کو وظائف دیئے جا رہے ہیں ان میں پرائیویٹ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباو طالبات بھی شامل ہیں -مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے کے 55ہزار سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت کتابیں فراہم کرنے کی بجائے کمپیوٹرائزڈ ٹیبلٹس فراہم کرے گی جن میں تمام نصابی کتب اپ لوڈ کرنے کی سہولت ہوگی اور دیہات کی سطح تک تمام سکولوں میں طلبا و طالبات کو یہ ٹیبلٹس حکومت کی جانب سے مفت فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہصو بائی حکومت نے گزشتہ دور میں 75ہزار سکول ٹیچرز شفاف طریقے سے بھرتی کئے اور 80 ہزار مزید سکول ٹیچرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہے تاکہ پنجاب میں100 فیصد خواندگی کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :