محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

جمعرات 27 مارچ 2014 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا،تاہم بلوچستان،،بالائی سندھ،،بنوں،،ملتان،،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزارہ،مکران میں بارش ہوئی، آج ملک میں سب سے زیادہ سردی کالام اور استور میں پڑی،،جہاں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کوئٹہ ایک، اسلام آباد نو، پشاورگیارہ، لاہور پندرہ اور کراچی میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہیگا۔

متعلقہ عنوان :