سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی سٹریٹجک پلانز اوور سائیڈ کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی قومی اسمبلی کے سٹریٹجک فریم ورک اور سمارٹ گولز کے مطابق سٹریٹجک پلان پر پیش رفت اور کا جائزہ لے گی

جمعرات 27 مارچ 2014 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی سٹریٹجک پلانز اوور سائیڈ کمیٹی تشکیل دیدی ہے اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کمیٹی میں ارکان قومی اسمبلی مریم اورنگزیب، ڈاکٹر عذرا فضل پیچہو، آسیہ ناصر، اسد عمر، زاہد حامد، پرویز ملک، سمن سلطانہ جعفری اور عمر ایوب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی قومی اسمبلی کے سٹریٹجک فریم ورک اور سمارٹ گولز کے مطابق سٹریٹجک پلان پر پیش رفت اور کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی مقررہ مدت کے اندر سٹریٹجک پلان پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے گی اور ماہانہ بنیادوں پر اپنی سفارشات سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔ سٹریٹجک پلان کا مقصد ارکان پارلیمان اور پارلیمانی سٹاف کی استعداد کار بڑھاتے ہوئے پارلیمنٹ کے امور اور ماحول کو بہتر بنانا ہے۔