طالبان مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو معصوم افراد کو رہا کریں،آصفہ بھٹو، طالبان نے مذاکرات کے دوران نہ تو ہتھیار ڈالے نہ ہی جنگ بندی پر آمادگی کا اظہار کیا ،بیان

جمعرات 27 مارچ 2014 20:49

طالبان مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو معصوم افراد کو رہا کریں،آصفہ بھٹو، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو معصوم افراد کو رہا کریں ۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ طالبان نے مذاکرات کے دوران اب تک نہ تو ہتھیار ڈالے نہ ہی انہوں نے جنگ بندی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی یرغمال شخص کو رہا بھی نہیں کیا۔ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو شہباز تاثیر اور حیدر گیلانی سمیت تمام معصوم افراد کو رہا کریں۔

متعلقہ عنوان :