ایران نے سرحدی محافظوں کی بازیابی کیلئے اقوام متحدہ سے مدد مانگ لی، جیش العدل کے وحشیانہ اقدام کے خلاف عالمی سطح پر ٹھوس کارروائی کی جائے،وزیرخارجہ محمد جواد ظریف

جمعرات 27 مارچ 2014 20:09

ایران نے سرحدی محافظوں کی بازیابی کیلئے اقوام متحدہ سے مدد مانگ لی، ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) ایران نے اپنے سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے اقوام متحدہ سے مدد مانگ لی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون کے نام اپنے ایک مراسلے میں ایران کے سرحدی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی رہائی کیلئے عالمی اداروں خاصوصاً اقوام متحدہ کی جانب سے بھرپور کوششوں کی ضرورت پرزور دینے کی اپیل کی ہے،مراسلے میں ایرانی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ سے کہاکہ جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ کے وحشیانہ اقدام کے خلاف عالمی سطح پر ٹھوس کاروائی کی جائے تاکہ اآئندہ ایسے واقعات کا سدباب کیاجاسکے،مراسلے میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ ایران کے عہدیداروں، عوام اور سرحدی سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف جارحانہ کاروائیاں ، یمن و لبنان اور اسی طرح پشاور میں ایران کے قونصل خانے پر حملے جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی اداروں کی جانب سے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے،اس مراسلے میں اسی طرح منشیات کے خلاف مہم میں ایران کے موثر اقدامات اور اس راہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سلسلے میں عالمی برادری کی جانب سے ایران کے ساتھ بھرپور تعاون نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :