ہنگو میں واپڈا کا کریک ڈاؤن، 26کروڑ بقایا جات کے مد میں 21دیہاتوں کی بجلی منقطع ،710غیر قانونی کنڈے اتار ے گئے

جمعرات 27 مارچ 2014 19:26

ہنگو میں واپڈا کا کریک ڈاؤن، 26کروڑ بقایا جات کے مد میں 21دیہاتوں کی بجلی ..

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) واپڈا کا کریک ڈاؤن ضلع بھر میں 26کروڑ بقایا جات کے مد میں 21دیہات کی بجلی منقطع ،2710 غیر قانونی کنڈے اتار دئے گئے اس حوالے سے تر جمان واپڈا ھنگو حیا ت وزیر بنگش نے بتایا کہ چیف ایکزیگٹو بریگیڈئر طارق سدو زئی اور اے سی خیبر سرکل ارباب خداداد کے حکم پر ایکسئین واپڈا ھنگو گوہر خان اور ڈویژنل چئر مین حیات وزیر بنگش ،سپر نڈنٹ واپڈا اسحاق ،فرخ سیر و دیگر سٹاف نے لائن مینوں کے ہمراہ بقایا جات اور غیر قانونی بجلی استعمال کے خلاف ضلع بھر میں اپریشن کر کے 21دیہات درڑی بانڈہ ،چھنڑی بانڈہ ،زرگری،شناوڑی زرگری ،چھپری نریاب،سرہ چھپری ،شمشادین ،دین چینہ،آدم پٹی ،خیر ساری بانڈہ ،عظیمی بانڈہ ،پھو نگی بانڈہ ،خٹک بانڈہ ،تری بانڈہ ،شینالی بانڈہ ،کاٹگر ،سرہ زمکہ، سوان بانڈہ ،شیر اعوان بانڈہ ،انر چینہ،توغ چھپرپر 25کروڑ 73ہزار چالیس روپے بقایا جات کے مد میں ان سے بجلی مکمل طور پر کاٹ دی گئی ہیں

جبکہ اپریشن کے دوران 2710غیر قانونی کنڈے بھی اتار لئے گئے ہیں ان کے خلاف باقاعدہ متعلقہ پولیس تھانوں کو رپورٹ بھیجوادئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس 21دیہات کی صارفین 2500ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر 2710غیر قانونی کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے تھے اور اوپر سے ان کے خلاف 25کروڑ سے زیادہ بقایاجات بھی تھے جو کہ نہ بجلی کے ماہانہ بل ادا کرتے تھے اور اوپر سے چوری میں بھی ملوث تھے انہوں نے کہا کہ اب مزید بجلی چوروں اور بل آدا نہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :