لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ،ایل ایس ای 25 انڈیکس74.73پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5138.97 پر بند ہوا

جمعرات 27 مارچ 2014 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس74.73پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5138.97 پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر100کمپنیوں کا کاروبارہوا۔34کمپنیوں کے حصص میں اضافہ13 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل35 لاکھ64 ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سمٹ بنک لمیٹڈ14لاکھ86ہزارحصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے6 لاکھ500 حِصص۔ جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈکے3 لاکھ6 ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.39روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.69 روپے کم ہو گئی۔