پشاور،برف پگھل گئی،آخرکارمولانا فضل الرحمان اورمولانا سمیع الحق کی ملاقات ہوگئی،دونوں رہنماء گلے ملے،ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی،بڑے عرصے سے تعلقات کشید ہ تھے

جمعرات 27 مارچ 2014 19:20

پشاور،برف پگھل گئی،آخرکارمولانا فضل الرحمان اورمولانا سمیع الحق کی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) طویل عرصے بعد مولانا فضل الرحمان اورمولانا سمیع الحق کی ملاقات ہوگئی،گلے ملے اورایک دوسرے کی خیریت دریافت کی،بڑے عرصے بعد دونوں رہنماء کسی تقریب میں اکھٹے سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

ملاقات ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی جلوزئی میں واقع جامعہ عثمانیہ میں منعقدہ ایک کانفرنس میں ہوئی جس میں دونوں دھڑوں کے سربراہوں نے ایک ساتھ شرکت کی ایک لمبے عرصے بعد کسی تقریب میں مولانا فضل الرحمن اور مولانا سمیع الحق اکھٹے ہوئے اس تقریب میں شامل وفاقی دارا مدارس کے سربراہ مولانا رفیع عثمانی نے مولانا فضل الرحمن اور مولانا سمیع الحق کو گلے ملا کران میں حائل دوریاں ختم کیں

جے یو آئی کے دونوں دھڑوں کے سربراہوں مولانا فضل الرحمن اور مولانا سمیع الحق میں ایک عرصے سے تعلقات سردمہری کا شکار تھے تقریب میں شریک مولانا فضل الرحمان اور مولانا سمیع الحق گلے ملے اور مصافحہ کیا اور مسکراہٹوں کے ساتھ ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی کچھ عرصہ قبل طالبان مذاکرات کے مسئلے پر مولانا فضل الرحمن اور مولانا سمیع الحق کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے تھے ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق اور مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کے دوران طالبان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا اور امن کی بحالی کے سلسلے پر بات چیت کی ۔