پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان معاشی تعاون کی وسیع گنجائش ہے ، پاکستانی تاجر فائدہ اٹھائیں ،عائشہ بخش

جمعرات 27 مارچ 2014 17:52

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) آسٹریلیا میں پاکستان کی چیئرمین اعزازی انوسٹمنٹ کونسل عائشہ بخش نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کی وسیع تر گنجائش ہے، پاکستانی تاجروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ بخش نے کہا کہ میلبورن میں پاکستانی پویلین قائم کر دیاگیا جہاں پاکستانی تاجر اپنی مصنوعات رکھ سکتے ہیں ، اس سلسلے میں فوڈ آئٹمز کی ایک نمائش بھی منعقد کی جارہی ہے جس میں حصہ لیکر پاکستانی تاجر آسٹریلوی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

عائشہ بخش نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں توازن نہیں ، اس خلا کو پْر کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بہت سی بڑی آسٹریلین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :