ایشیاء کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں حصص کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھا گیا

جمعرات 27 مارچ 2014 17:51

سنگا پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) ایشیاء کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں حصص کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ جمعرات کو ٹوکیو سٹاکس بریک کے بعد گر گئے اور مرکزی نکی 225 انڈکس 1.16 فیصد تک ڈاؤن ہوگیا۔

(جاری ہے)

سڈنی کا اے ایس ایکس ایس اینڈ پی انڈکس 0.89 فیصد اور شنگھائی کا کمپوزٹ انڈکس 0.22 فیصد ڈاؤن رہے جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈکس 0.13 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا تاہم سیئول کا کوپسی انڈکس 0.10 فیصد اپ رہا۔ ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں یورو کے تبادلے 1.3780 ڈالر اور 140.45 ین میں ہوئی۔ یوں یورو عدم استحکام میں رہا جبکہ ڈالر کو 101.87 ین میں خریدا گیا۔

متعلقہ عنوان :