سعودی عرب اورپاکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق، سعودی عرب آئندہ چند سالوں میں پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون پچیس ارب ڈالر تک لے جائیگا

جمعرات 27 مارچ 2014 17:46

سعودی عرب اورپاکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق، سعودی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) سعودی عرب اور پاکستان نے اقتصادی، دفاعی، تجارتی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے سعودی عرب آئندہ چند سالوں میں پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون پچیس ارب ڈالر تک لے جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ہوا۔

دونوں ممالک نے اقتصادی، دفاعی، تجارتی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ذرائع کے مطابق سعودی عرب آئندہ چند سالوں میں پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون پچیس ارب ڈالر تک لے جائیگا۔عودی عرب کے سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے، جبکہ سعودی عرب موخر ایدائیگی پر ایک لاکھ بیرل تیل روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کو دیگا۔

متعلقہ عنوان :