ڈاکٹر عافیہ صدیقی کوپاکستان منتقل نہ کرنے پر حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائیگی ،فوزیہ صدیقی

جمعرات 27 مارچ 2014 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) امریکا میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت پاکستان کو حکم دیا تھا کہکہ انٹرامریکن اسٹیٹ کنونشن پر دستخط کرنے کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کے اقدامات کیے جائیں،جس پر 9ماہ گذر جانے کے باوجود تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے ۔

مذکورہ حکم کی خلاف ورزی پر سندھ بار ایسوسی ایشن کی مشاورت سے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فروری 2013کو سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ انٹرامریکن اسٹیٹ کنونشن پر دستخط کیے جائیں ،جس کے تحت ڈاکٹر عافیہ کو باقی قید پاکستان میں گزارنے کے لیے یہاں لایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکومت کو تین ماہ میں یہ معاملہ یو این او میں بھی اٹھانے کا بھی حکم دیا تھا لیکن کسی بھی حکم پر حکومت نے عملدرآمد نہیں کیا ۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ 30مارچ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا میں قید ہوئے 11سال پورے ہورہے ہیں ،جس کے بعد بار کے رہنماوٴں کے تعاون سے حکومت سندھ ،وزارت قانون ،وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :