اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 27 مارچ 2014 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء)اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سونے کی درآمد پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے پی آئی اے کو لیز پر طیارے دینے کے علاوہ چینی برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سونے کی درآمد پر عائد پابندی کو برقررا رکھا ہے اور اسے ختم کرنے کے لیے نئی سمری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے روپے کی قدر کو سہارا دینے کے لیے پہلے 31 مارچ تک گولڈ کی امپورٹ پر پابندی عائد کی تھی۔اس کے علاوہ کمیٹی نے قومی ایئر لائین کو لیز پر طیارے دینے کی منظوری بھی دے دی۔پی آئی اے 3 کروڑ ڈالر کی مالیت سے 8 طیارے لیز پر لینا چاہتا ہے۔حکومت نے سوا لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے اور ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ۔