کراچی :دو ٹارگٹ کلر اور لیاری سے اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار

جمعرات 27 مارچ 2014 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) کراچی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز اور لیاری سے اغوا برائے تاوان کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود سے گرفتار ملزمان عامر اور رانا فیصل شاہ فیصل اور بلوچ کالونی میں قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول برآمد کر لئے گئے ہیں۔ دوسری جانب لیاری میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کاروائی کے دوران اغوا کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم مظہر عرف کالا شہر کے پوش علاقوں میں شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

متعلقہ عنوان :