پنجاب انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول ، پاکستان ٹچ بال ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کل ہوں گے

جمعرات 27 مارچ 2014 13:57

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) پنجاب انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول کے زیر اہتمام پاکستان ٹچ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز (آج)28 مارچ کو لاہور میں ہوں گے۔ پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے ان ٹرائلز میں پاکستان ٹچ بال فیڈریشن سے منسلک محکموں کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول کے ٹچ بال ایونٹ میں بھارت، ایران، افغانستان، سری لنکا اور نیپال کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان ٹچ بال فیڈریشن کے سیکرٹری چوہدری ظہور احمد کے مطابق ٹرائلز کے بعد منتخب کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا جس میں ماہر کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو پندرہ روزتک ٹریننگ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی وجہ سے نہ صرف شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :