قومی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعرات 27 مارچ 2014 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) جمعہ28 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے روڈھم ہال میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امتیاز گل کے مطابق تربیتی کیمپ میں سولہ، سولہ مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا اور یہ کیمپ مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں لگایا گیا ہے اور کھلاڑی تربیتی کیمپ میں کوچز سے بھر پور تربیت حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :