آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول 15 ویں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان

جمعرات 27 مارچ 2014 13:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول 15 ویں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ ایونٹ 4 سے 10 اپریل تک موہالی، بھارت میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آرگنائزرز نے ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے، چیمپئن شپ میں چار پاکستانی کھلاڑی بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں محمد ماجد علی، حمزہ اکبر، محمد حارث ندیم اور عامر طارق شامل ہیں۔

اعلان کردہ ڈراز کے مطابق پاکستانی پلیئر محمد ماجد علی کو گروپ اے میں چین، بھارت اور جاپان کے کھلاڑیوں کا چیلنج درپیش ہو گا، حمزہ اکبر کو گروپ ڈی میں چین، بھارت اور سری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے، محمد حارث ندیم گروپ ایف میں شام، بھارت اور تھائی لینڈ کے کیوئسٹس کا مقابلہ کریں گے جبکہ عامر طارق گروپ جی میں چین، بھارت اور سری لنکن کھلاڑیوں کے آمنے سامنے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :