ملک میں مکمل طور پر امن قائم ہونے کی کسی کے پاس کوئی ضمانت نہیں، حافظ طاہر اشرفی

جمعرات 27 مارچ 2014 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء)پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں مکمل طور پر امن قائم ہونے کی کسی کے پاس کوئی ضمانت نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ ملک میں مکمل طور پر امن قائم ہونے کی کسی کے پاس کوئی ضمانت نہیں، انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کے باعث صورتحال کافی بہتر ہوئی، اس میں مزید توسیع ہورہی ہے، میرے ذرائع کہتے ہیں کہ پروفیسر اجمل خان کی رہائی کی خوشخبری جلد ملنے کی امید ہے