دنیا بھر میں گلوکاری کا مظاہرہ کیا مگر جو مزہ اپنے ملک میں گا کر آتا ہے وہ کسی اور جگہ نہیں ‘ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

جمعرات 27 مارچ 2014 12:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ موسیقی بھی علم کی طرح وسیع تر ہے ، گلوکار اپنی ساری زندگی بھی اس فن کی طرف لگا رہے تو پھر بھی یہ احساس باقی رہ جاتا ہے کہ اس سے بہتر بھی گایا جا سکتا تھا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں گائیکی میں جو مقام پاکستان کے حصہ میں آیا ہے وہ کسی اور کے پاس نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے دنیا بھر میں گلوکاری کا مظاہرہ کیا مگر جو مزہ اپنے ملک میں گا کر آتا ہے وہ کسی اور جگہ نہیں ۔ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ آج میں خدا کے فضل سے جس مقام پر ہوں زندگی میں اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کی کامیابیوں نے میرے اندر عاجزی پیدا کر دی ہے جس پر میں اپنے رب کا بے حد شکر گزار ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں اپنے پرستاروں کے لئے گاتا رہوں گا ۔

متعلقہ عنوان :