فلم” ڈشکیاؤں “28 مارچ کو ریلیز ہو گی

جمعرات 27 مارچ 2014 12:55

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) ممبئی میں بالی وڈ کی نئی فلم” ڈشکیاؤں “کی پروموشن تقریب ہوئی جس میں شلپا ، سنی دیول سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں سنی دیول ، ہرمن باوجوہ اور عائشہ کھنہ مرکزی کردار کر رہے ہیں۔ ڈشکیاؤں میں ہرمن گینگسٹر کے روپ میں نظر آئیں گے۔سنی دیول کا کہنا تھا کہ ایکشن فلم میں وہ شائقین کو الگ کردار میں نظر آئیں گے۔صنم جیت سنگ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 28 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :