میری تروتازہ جلد کا اصل راز سادگی ہے‘ اداکارہ جینیفر آنسٹن

جمعرات 27 مارچ 2014 12:55

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر آنسٹن کا کہنا ہے کہ سادگی ان کی تر و تازہ جلد کا اصل راز ہے۔ ایک انٹرویو میں 45 سالہ جینیفر آنسٹن نے کہا کہ میں اپنی جلد پر زیادہ تجربات نہیں کرتی ۔ میں مہنگے مہنگے پروڈکٹس کی بجائے سادہ اور سستے پروڈکٹس استعمال کرتی ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ ہمیں کیمیکلز کی بجائے قدرتی اجزاء سے بنی چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میں اپنے کھانے پینے کی چیزوں پر بھی ضرور غور کرتی ہوں کہ میں جو کھا رہی ہوں اس میں کیا کیا استعمال کیا گیا ہے کیونکہ ہمیں یہ ضرور علم ہونا چاہیے کہ ہمارے پیٹ میں کیا جا رہا ہے۔ اس طرح یہ بھی علم ہونا چاہیے کہ آپ اپنی جلد پر جو لوشن وغیرہ لگا رہی ہیں وہ کس چیز کے بنے ہیں۔ جینیفر نے کہا کہ عام طور پر لوگ شہرت ملنے کے بعد بدل جاتے ہیں لیکن میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا نہ ہو۔ میں کوشش کرتی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاروں اور میڈیا اور اس کی باتوں پر توجہ نہ دوں۔

متعلقہ عنوان :