سونم کپورکا اپنے والد انیل کپور کے ساتھ کام کرنے سے انکار

جمعرات 27 مارچ 2014 12:39

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے اداکار اور ہدایت کار والد انیل کپور کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہیں انیل کپور کی بیٹی ہونے پر فخر ہے، اچھی طرح جانتی ہوں کہ اپنے والد کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں بہت سی چیزیں بہت آسانی سے حاصل کر سکتی ہوں لیکن ان کی شہرت کی وجہ سے آگے بڑھنا نہیں چاہتی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں سمجھتی کہ میں اپنے والد کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر کام کرنے کی اہل ہوں، جب بھی خود کو والد کے ساتھ کام کرنے کے قابل سمجھا تو ان کے ساتھ ضرور کام کروں گی۔

سونم کپور کا کہنا تھا کہ انیل کپور نے سخت محنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے، میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ان کی بدنامی کا باعث نہیں بننا چاہتی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے والد کے ساتھ کام کرتیں تو وہ مر جاتیں کیونکہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ ہنس بھی نہیں سکتی لیکن جب بھی اپنے والد کے ساتھ کام کیا تو کچھ خاص کروں گی۔

متعلقہ عنوان :