لاپتا ملائشین طیارے کی تلاش خراب موسم کے باعث معطل

جمعرات 27 مارچ 2014 12:20

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) 19 دن سے لاپتا ملائیشین طیارے کی بحرہند میں تلاش ایک بار پھر خراب موسم کے باعث معطل کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میری ٹائم سیکورٹی اتھارٹی حکام کاکہناہے کہ8مارچ کو لاپتا ہونے والی پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش خراب موسم کے باعث معطل کی گئی ہے ، تمام ائیر کرافٹ اور بحری جہازبھی ساحل کی طرف لوٹ /واپس آرہے ہیں ،گزشتہ روز فرانس نے نئی سیٹلائیٹ تصاویر جاری کی تھیں ، جن میں 122 اشیا کی نشاندہی کی تھی ، جس کے بعدطیارے کی تلاش میں 11 فوجی 5 سویلین جہازاور 5 بحری جہاز حصہ لے رہے تھے۔