نیند میں کمی کے مہلک اثرات ہمارے اندازے سے زیادہ ہیں،نئی تحقیق

جمعرات 27 مارچ 2014 12:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء)نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیند میں کمی کے مہلک اثرات ہمارے اندازے سے زیادہ ہیں نیند انسانی دماغ کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سائنسدانوں کے مطابق نیند میں کمی سے دماغ کے خلیے ہمیشہ کے لیے تباہ ہو سکتے ہیں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی جسم پر ایسے داغ لگا سکتی ہے جن کا کوئی علاج نہیں۔