تھرپارکر میں بھوک اور بیماری سے مزید چھ بچے انتقال کرگئے

جمعرات 27 مارچ 2014 11:43

تھرپارکر میں بھوک اور بیماری سے مزید چھ بچے انتقال کرگئے

مٹھی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء)تھرپارکر میں بھوک اور بیماری سے مزید چھ بچے انتقال کرگئے، خشک سالی سے بے حال دور دراز دیہات کے تھری باشندوں کی شہروں کی جانب نقل مکانی جاری ہے، تھر میں خشک سالی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا 201 جانیں زندگی کی بازی ہارچکی ہیں، مٹھی کے سول اسپتال میں اب بھی 25 بچے زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مختلف علاقوں سے آنے والے چار سو بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے، امداد نہ ملنے کی وجہ سے ضلع تھرپارکر کے دیہاتوں سے نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب پاک فوج، مخیر حضرات، سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ تھر کے دور دراز علاقوں میں اب تک امداد نہیں پہنچی۔