جوہری سلامتی کانفرنس میں پچاس سے زائد ممالک میں سے صرف35کا جوہری سیکورٹی گائیڈ لائن اپنانے پر اتفاق، پاکستان، روس، چین بھارت سمیت کئی ممالک نے دستخط نہیں کیے ،امریکی اخبار

بدھ 26 مارچ 2014 23:20

جوہری سلامتی کانفرنس میں پچاس سے زائد ممالک میں سے صرف35کا جوہری سیکورٹی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) امریکی اخبار ”وال اسٹریٹ جرنل“نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہونے والی جوہری سلامتی کانفرنس میں پچاس سے زائد ممالک میں سے صرف35کا جوہری سیکورٹی گائیڈ لائن اپنانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان، روس، چین بھارت سمیت دیگر ممالک نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور اس پر دستخط نہیں کیے۔

اخبار کے مطابق کانفرنس میں جوہری ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھ میں لگنے سے روکنے کیلئے اقدامات پر زور دیا گیا۔ ا س کانفرنس میں 50سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت نے شرکت کی۔30سے زائد ممالک نے ایٹمی سلامتی کی بہتری کیلئے جوہری سیکورٹی گائیڈ لائن اپنانے پر اتفاق کیا لیکن روس اور چین سمیت بڑی جوہری طاقتیں اس فہرست میں شامل نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

50سے زائد ممالک مذاکرات میں شامل رہے تاہم 35 ممالک نے کہا کہ وہ ان گائیڈ لائن پر عمل درآمد کریں گے۔ جس کا مطلب صرف یہ ممالک جوہری اور تابکاری مواد کو دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے سے روکنے کے اقدامات کریں گے۔ جوہری ہتھیاروں کے بڑے ذخائر رکھنے والے روس نے اس پر دستخط نہیں کئے۔ چین، بھارت اور پاکستان بھی شامل نہیں ہوئے۔ جوہری سلامتی کانفرنس کا خیال 2009ء میں بارک اوباما نے پیش کیا جب انہوں نے بین الاقوامی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرات میں سے ایک جوہری دہشت گردی قرار دیا لیکن یوکرائن بحران نے مزید خدشات پیدا کردیئے۔

تاہم اوباما اس اجلاس سے مطمئن نظر آتے ہیں۔ وائٹ ہاو?س نے یوکرائن کے ساتھ مشرکہ بیان میں کہا کہ دونوں ممالک روس کے ساتھ 1994ء کے معاہدے کا احترام کریں گے،مغربی حکام کریمیا کے ماسکو کے ساتھ الحاق نے اس ضمانت پر خدشات پیدا کردیئے۔

متعلقہ عنوان :