پنجاب میں اعلیٰ سرکاری افسران کی وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، عرفان علی چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم مقرر،چار افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

بدھ 26 مارچ 2014 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) پنجاب حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران کی وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی ہے ،عرفان علی کو چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم مقرر کر دیا گیا،چار افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اعجاز منیر کو سیکرٹری صحت ،عرفان علی کو چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم ‘ حبیب الرحمن گیلانی کو سیکرٹری زکوة وعشر، علی طاہر کو سیکرٹری زراعت ،کیپٹن (ر) سیف انجم کو سیکرٹری آبپاشی ،ڈاکٹر شعیب اکبر کو سپیشل سیکرٹری ‘ سیکرٹری خزانہ جہانزیب خان کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر ‘ عبد اللہ خان سنبل کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ‘ فراست اقبال کو سپیشل سیکرٹری صحت‘ بابر حیات تارڑ کو سیکرٹری کوآپریٹو ‘ فہمیدہ مشتاق کو سیکر ٹری پبلک سروس کمیشن ‘ طارق محمود کو ممبر کالونیز بورڈ آف ریو نیو ‘ اقبال حسین کو ایم ڈی چولستان اتھارٹی ‘ ممبر بورڈ آف ریو نیو نسیم کو او ایس ڈی ‘ڈی سی او جہلم مرزا محمود الحسن کو او ایس ڈی ‘ ذوالفقار احمد گھمن ڈی سی او جہلم‘ ڈی سی اور بہاولنگر ارشاد احمد کو او ایس ڈی ‘ ڈی سی او لودھرا ں خالد سلیم کو او ایس ڈی جبکہ ناصر جمال ہوتیانہ کو ڈی سی او لودھراں‘محمد خان رانجھا ڈی سی او میانوالی ‘ بابر حسین بھروانہ ممبر بورڈ ریو نیو ‘کیپٹن (ر) محمد آصف کو کمشنر سرگودھا جبکہ شیخ محمد صدیق کو کمشنر ساہیوال ڈویژن اور نیئر اقبال کو ڈی جی اوئلڈ لائف تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :